اسلام آباد دھماکہ: بھارت اور افغانستان کی ملی بھگت سامنے آگئی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آ گئی۔
اسلام آباد دھماکے کے بعد تفتیشی ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد جی الیون کچہری کے قریب دھماکہ لگ بھگ سہ پہر 12 بجکر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح سویرے سے ہی بازگشت سنائی دی جانے لگی، صبح 6 بجکر 45 منٹ پر افغان طالبان سے منسلک ایکس اکاؤنٹ سے "coming soon Islamabad" جیسے ٹویٹس دیکھے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ اِسی طرح کے دھمکی آمیز پیغامات افغان ملٹری پریڈ کے موقع پر بھی کیے گئے جس میں لاہور پر افغان جھنڈا لہرانے اور اسلام آباد کو جلانے کی باتیں کی گئیں، افغان ٹویٹر ہینڈل “آماج نیوز” نے اپنی 2 نومبر کو کی جانے والی ٹویٹ میں ان دھمکی آمیز پیغامات کو پوسٹ کیا۔

ذرائع کے مطابق طالبان کے ایک اور ایکس اکاؤنٹ “خراسان العربی” کی طرف سے اسلام آباد دھماکے کے ساتھ ہی جاری ہونے والی ٹویٹ “بسم اللہ الرحمٰن الرحیم” افغان رجیم کے گھناؤنے عزائم کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 20 زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ افغان طالبان رجیم اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا، یہ رجیم پاکستان میں کھلم کھلا دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد اور دہلی میں ہونے والے دھماکے دونوں پاکستان مخالف ممالک کی ملی بھگت ہے جن کا مشترکہ مقصد پاکستان کو نقصان پہچانا ہے۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.55
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.27 ▼ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.83 ▲ 0.12
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.85
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں