اسلام آباد میں خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 20 زخمی
اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکے میں 5 افراد شہید اور 14 سے زائد زخمی ہوگئے
اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکے میں 5 افراد شہید اور 14 سے زائد زخمی ہوئے/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر ہندوستانی سپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ اسلام آباد کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے، دھماکہ پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا، حملہ آور موٹر سائیکل سے پولیس وین کے قریب آیا اور 2 دھماکوں کی آواز سنائی دی۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل اور کار میں بیک وقت دھماکے سے آگ بھڑکی، موقع سے خود کش حملہ آور کا سر بھی ملا ہے، وکلا ججز اور سائلین کو کچہری سے نکال دیا گیا، جوڈیشل کمپلیکس کے عقبی حصے کی طرف شہریوں اور وکلاء کو نکالا گیا، ڈی آئی جی اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ اور فرانزک ٹیم موقع پر موجود ہے۔

دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 12 ہوگئی، پمز میں زیر علاج زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک ہے، پمز ہسپتال میں 20 زخمیوں کو ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا، مزید زخمیوں کو پمز ہسپتال لایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی میں سلنڈر دھماکہ، 9 افراد ہلاک

ادھر مودی دہلی میں فالس فلیگ کروا کر رو رہا ہے اور ادھر اپنی پراکسیز افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے زریعے پہلے وانا کیڈٹ کالج اور آج اسلام آباد پر دہشت گردانہ حملہ کروایا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.55
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.27 ▼ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.83 ▲ 0.12
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.85
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں