نادرا نے دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا
NADRA holiday
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ9 نومبر، اتوار کو علامہ اقبال ڈے کے موقع پر اس کے تمام دفاتر ایک دن کے لیے بند رہیں گے۔

یہ اعلان وفاقی حکومت کی جانب سے علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر عام تعطیل کے نوٹیفکیشن کے بعد کیا گیا۔

وفاقی حکومت کے مطابق ملک بھر میں یومِ اقبال کے موقع پرعام تعطیل ہوگی جس کے تحت تمام سرکاری دفاتر، اسکول، کالجز اور جامعات بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ9 نومبر کی تعطیل 2015 میں وزارتِ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ختم کر دی گئی تھی، تاہم وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں اس تعطیل کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معذور افراد کیلئے ہزاروں روپے کے ماہانہ وظیفے کا اعلان

نادرا کے مطابق اس کے تمام دفاتر9 نومبر کو بند رہیں گے اور10 نومبر 2025 (پیر) سے معمول کے مطابق کام کا آغاز کریں گے۔

نادرا نے مزید بتایا کہ رات کی شفٹ جو رات 12 بجے سے صبح 8 بجے تک کام کرتی ہے وہ بھی معطل رہے گی۔

تاہم شہری اب بھی نادرا کی ڈیجیٹل سروسز پورٹل اور Pak IDموبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اپنی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔