تفصیلات کے مطابق پیسکواور میپکو کے بعد اب حیسکو اور سیپکو نے بھی نیٹ میٹرنگ صارفین سے فکسڈ چارجز وصول کرنے کی باقاعدہ درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔
سیپکو کی جانب سے جمع کروائی گئی دستاویزات میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیٹ میٹرنگ صارفین جب سولر سسٹم سے بجلی حاصل نہیں کرتے تو وہ نیشنل گرڈ سے بیک اپ سپلائی لیتے ہیں، تاہم وہ گرڈ مینٹیننس کاسٹ ادا نہیں کرتے، جس کا بوجھ نان سولر صارفین پر پڑتا ہے۔
کمپنی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد بڑھنے سے ریونیو میں کمی آرہی ہے، لہٰذا 7 کلو واٹ کے سسٹم والے صارفین پر 7 ہزار روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد
دوسری جانب نیپرا اتھارٹی نے فی کلو واٹ ایک ہزار روپے چارجز کی تجویز پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سیپکو سے تفصیلی ورکنگ رپورٹ طلب کر لی ہے۔
نیپرا نے سیپکو کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ نیٹ میٹرنگ کے واجب الادا واجبات کی مکمل تفصیلات فراہم کرے۔
علاوہ ازیں حیسکو نے بھی اپنی درخواست میں نیٹ میٹرنگ صارفین پر فکسڈ نیٹ ورک یوزج چارجز متعارف کرانے اور گراس میٹرنگ فریم ورک کے نفاذ کی تجویز پیش کی ہے تاکہ کراس سبسڈی نظام کو ختم کیا جا سکے۔