وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت 30 واں کابینہ اجلاس ہوا اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔
پنجاب کابینہ نے اپنے عوام پر بوجھ بڑھانے کی ہر تجویز مسترد کر کے خدمت کو اپنے فیصلوں کا محور بنا دیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام پر بوجھ بڑھانے کی اجازت نہ دی ، صوبائی کابینہ نے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ کی تجویز مسترد کردی۔
دوران اجلاس صوبائی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی جبکہ سرکاری اسکولوں میں “اسکول ٹیچرز انٹرن” کی بھرتی کی بھی منظوری دے دی، کابینہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے "جس کی ملکیت اسی کا قبضہ "وژن کے تحت پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت 30 ویں کابینہ اجلاس ہر فیصلہ عوامی امنگوں اور ریاستی ذمہ داری کا عکاس۔۔۔ pic.twitter.com/h4ppTrKmgD
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) November 5, 2025
پنجاب کابینہ نے چیف منسٹر ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے تحت سبسڈی پروگرام کی بھی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے لئے 10ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام 1500 ایپلی کیشنز بینک آف پنجاب کو پہنچ گئیں، پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے سپر سیڈر اور دیگر جدید آلات 60 فیصد سبسڈی پر مہیا کیے جائیں گے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسان کارڈ فیز IIکے تحت 100ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ پچھلے فیز سے 70 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی جا چکی ہے، کسان کارڈ سے قرض واپس کرنے پر 24 گھنٹے کے اندر دوسرے فیز کے پیسے مل جاتے ہیں، کابینہ کو ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی فراہمی اور کنٹرول نرخ کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں میکانائزیشن پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے زراعت زبوں حالی کا شکار ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے پاسپورٹ ہولڈرز کراچی سے بیرونِ ملک سفر نہیں کر سکیں گے
دوران اجلاس پنجاب کابینہ نے لاہور تا راولپنڈی ہائی سپیڈ ریل کے لیے ایم او یو کی منظوری دے دی جبکہ ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی، صوبائی کابینہ نے پرائم منسٹر کیش لیس اسٹرٹیجی کے تحت ریٹیلرز کے لئے کیو آر کوڈ کی منظوری دیدی۔
پنجاب کابینہ نے "محراب محفوظ روشن پنجاب " اور مصر کے ساتھ زرعی اشتراکِ کار کے ایم او یو کی بھی منظوری دے دی، پنجاب سنٹر آف ایکسی لینس انسداد تشدد و انتہا پسندی کے بورڈ آف گورنر کی تشکیل کی بھی منظوری دیدی گئی جبکہ کابینہ نے ٹریفک جرمانہ اور پوائنٹ سسٹم کی مجوزہ سمری کی بھی منظوری دے دی۔
"وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت 30ویں کابینہ اجلاس میں ہر فیصلہ پنجاب کے عوام کی امنگوں اور ریاستی ذمہ داری کا عکس بن گیا"
— PMLN (@pmln_org) November 5, 2025
🔹پنجاب میں خدمت کی رفتار ،عوامی فلاح نے نیا رخ اور نیا عزم اختیار کر لیا
🔹وزیر اعلی مریم نواز شریف کی کابینہ کا ہر ایجنڈا، ہر منظوری، عوامی ریلیف،… pic.twitter.com/jbHMQ9oJFM
اجلاس میں نیشنل بینک پارک میں میوزیم اور یادگار تعمیر کرنے ،لاہور میوزیم کی بحالی، بہتری اور اپ گریڈیشن کے لیے ماسٹر پلان ، الیکٹرک بس کے لئے مختلف شہروں میں الیکٹرک ڈپو قائم کرنے کے لئے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو گرانٹس کی فراہمی جبکہ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔
صوبائی کابینہ نے ضلعی ہسپتالوں کے لئے قائم کردہ کارڈیک کیتھ لیبز میں متعین انٹر وینشنل کارڈیالوجسٹ، میڈیکل آفیسر، ٹیکنالوجسٹ اور نرسز کی آسامیوں جبکہ پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز کے لیے بھرتیوں پر پابندی میں نرمی اور پنجاب سروس ٹربیونل میں سٹاف کی بھرتی کی منظوری دے دی۔