پنجاب کے پاسپورٹ ہولڈرز کراچی سے بیرونِ ملک سفر نہیں کر سکیں گے
Passports
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب سے جاری ہونے والے پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ سے بیرونِ ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، وفاقی تحقیقاتی ادارے نےایک غیراعلانیہ سفری پالیسی نافذ کر دی ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ دو دنوں کے دوران متعدد مسافروں کو پروازوں سے اتار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام آف لوڈ کیے گئے مسافروں کی تفصیلی رپورٹس دن میں دومرتبہ صبح اور شام اعلیٰ حکام کو جمع کرائیں۔

ایک واقعے میں بتایا گیا کہ سعودی ایئرلائن کی پروازSV709 سے57 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جن میں35 عمرہ زائرین اور22 ورک ویزہ ہولڈرز شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ فیس آن لائن ادا کرنے کا طریقہ

ذرائع کے مطابق، تمام نجی اور غیر ملکی ایئرلائنز، بشمول قومی ایئرلائن (PIA)نے بھی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو ان کے ویزا یا سفر کے مقصد کی پروا کیے بغیر آف لوڈ کیا ہے۔

اس غیر اعلانیہ پالیسی کے باعث مسافروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں کے ٹکٹس منسوخ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، صرف گزشتہ دو دنوں میں اس اچانک پابندی کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔