اتھارٹی کے مطابق درخواست دہندگان ابPassport Fee Asaan موبائل ایپلیکیشن یا سرکاری ویب پورٹل Paymaster.com.pk کے ذریعے کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی پاسپورٹ فیس ادا کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد پاسپورٹ کے اجرا کےعمل کو آسان، سہل اور مؤثر بنانا ہے۔
ادائیگی کرنے کے لیے صارفین کو سب سے پہلےPassport Fee Asaan ایپ (جو اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں پر دستیاب ہے) یاPaymaster ویب سائٹ کے ذریعے ایکPayment Slip ID (PSID) جنریٹ کرنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سموگ کی شدت بڑھنے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری
اس کے بعد ادائیگی انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم، ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے 1Bill آپشن منتخب کریں اورPSID نمبر سے پہلے 999999 درج کریں۔
آن لائن ادائیگی مکمل ہونے کے بعد درخواست دہندگان اپنے قریبی پاسپورٹ آفس جا کر اپنی درخواست کا عمل مکمل کر سکتے ہیں بغیر بینک کی قطار میں انتظار کیے۔