پنجاب: ٹریفک جرمانوں میں اضافہ کا اعلان
Punjab traffic fines
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے اور محفوظ ڈرائیونگ کی عادات کو فروغ دینے کے لیے ٹریفک جرمانوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا گیا۔

نئی پالیسی کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو فی خلاف ورزی 2,000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا جبکہ مختلف خلاف ورزیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ جرمانے کی حد 20,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پہلے 100 سے 500 روپے کے درمیان جرمانے اب نئے شیڈول کے مطابق بہت زیادہ کیے جائیں گے۔ cc 2000 سے زائد گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو زیادہ رفتار پر20,000 روپے جرمانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے ضلع میں عام تعطیل کا اعلان

کچھ مخصوص خلاف ورزیوں کے لیے اضافی جرمانے بھی مقرر کیے گئے ہیں، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی یا اوور لوڈنگ پر جرمانہ 15,000 روپے تک ہوگا اورغلط سمت ڈرائیونگ  پر بھی 15,000 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔