سموگ میں شدت: مارکیٹیں پیر تا ہفتہ رات 10 بجے بند
حکومت نے سموگ میں شدت کے پیش نظر مارکیٹس و ریسٹورنٹس کے اوقات کار متعین کر دیئے
حکومت نے سموگ میں شدت کے پیش نظر مارکیٹس و ریسٹورنٹس کے اوقات کار متعین کر دیئے/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت نے سموگ میں شدت کے پیش نظر مارکیٹس و ریسٹورنٹس کے اوقات کار متعین کر دیئے۔

ستمبر 2023 کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، مارکیٹیں پیر تا ہفتہ رات 10 بجے بند ہوں گی، اتوار کو دوپہر 2 سے رات 10 بجے تک مارکیٹوں کے اوقات کار ہوں گے، ریسٹورنٹس و کیفے رات 11 بجے بند کرنا ہوں گے۔ ریسٹورنٹ جمعہ، ہفتہ اور اتوار رات 12 بجے تک بند کرنا ہوں گے۔ ہوم ڈیلوری کی رات 2 بجے تک کی اجازت ہو گی، میڈیکل سٹورز، تندور، دودھ کی دکانوں، ہسپتال، لیبارٹریوں، پٹرول پمپس اور پنکچرز شاپس کو استثناء حاصل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں فضائی آلودگی تشویش ناک صورتحال اختیار کرگئی

نئے اوقات کار پر پابندی لازم، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔ دوسری طرف بزنس کمیونٹی کی قیادت نے حکومتی اقدام پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ الیکٹرک مارکیٹ شاہ عالم کے صدر خرم لودھی نے کہا کہ دس بجے یا کسی بھی وقت کی پابندی سے سڑکوں پر رش بڑھنے کے ساتھ آلودگی میں بھی اضافہ ہو گا۔

ای سی ممبر لاہور چیمبر رانا نثار نے کہا ہے کہ ہول سیل مارکیٹس پہلے ہی 8 بجے بند ہوجاتی ہیں، ریٹیلرز کو دس بجے کی بجائے 11 بجے تک مہلت دی جائے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.14 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.70 ▲ 0.54
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.73 ▲ 0.60
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.94 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں