موٹروے پر داخلے کے لیے نئی شرائط عائد کردی گئیں
 موٹروے پر گاڑیوں کے داخلے کے لیے نئی شرائط عائد کردی گئیں۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) موٹروے پر گاڑیوں کے داخلے کے لیے نئی شرائط عائد کردی گئیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹرانسپورٹرز مالکان کی ڈی آئی جی موٹرویز سینٹرل زون سید فرید علی کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی جس میں ڈی آئی جی نے ٹرانسپورٹرز کو اہم ہدایات دیں۔

موٹروے پولیس ترجمان کےمطابق ڈی آئی جی سید فرید علی نے ٹرانسپورٹرز کو کہا ہے کہ ڈیش کیمروں اور ٹریکرز کی رسائی موٹروے پولیس کو دی جائے، جن بسوں میں ڈیش کیمرہ انسٹال نہیں ہو گا وہ موٹروے اور ہائی ویز پر داخل نہیں ہو سکیں گی۔

ڈی آئی جی نے ہدایت کی کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کو گاڑی کی سکرین پر چسپاں کیا جائے، دھند آنے سے قبل فوگ لائٹس کو درست حالت میں کر لیں، ہائی ویز پر بس سٹاپ کے علاوہ پک اینڈ ڈراپ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے لہذامسافروں کی پک اینڈ ڈراپ مختص بس سٹاپ کے علاوہ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر تیز رفتار بس الٹ گئی، 5 مسافر جاں بحق، 41 زخمی

سید فرید علی کا کہنا تھا کہ چھوٹی گاڑیوں میں غیر قانونی سی این جی کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، بس عملہ مسافروں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئے، کسی بھی شکایت کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ٹال پلازہ اور مووی پوائنٹس پر ٹکٹس کی چیکنگ کریں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران ڈی آئی جی نے ٹرانسپورٹرز مالکان کے مسائل بھی سنے اور حل کے لیے فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے۔