
رکن خیبرپختونخوا اسمبلی سہیل آفریدی کاتعلق ضلع خیبر سے ہے،سہیل آفریدی 12 جولائی 1989 کو ضلع خیبر میں پیدا ہوئے، انہوں نے نے بی ایس سی اکنامکس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
محمد سہیل آفریدی سال 2024 میں پہلی بار خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے انہوں نے فروری 2024 کے عام انتخابات میں صوبائی حلقہ پی کے 70 خیبر ٹو سے کامیابی حاصل کی۔
سہیل آفریدی نے آزاد حیثیت سے 2024 کے انتخابات میں حصہ لیا ، الیکشن میں کامیابی کے بعد وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد انہوں نے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات مقرر ہوئے۔
بعدازاں حالیہ کابینہ رد و بدل میں سہیل آفریدی کو فل وزیر بنا کر محکمہ اعلیٰ تعلیم کا قلمدان تفویض کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کی خبریں زیر گردش
واضح رہے کہ ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنائے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ تمام افواہیں پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں۔