میٹرک اور انٹر طلباء کیلئے نیا گریڈنگ فارمولا جاری
فیڈرل بورڈ نے پاکستان میں میٹرک اور انٹر طلباء کے لیے نیا گریڈنگ فارمولا جاری کر دیا
فیڈرل بورڈ نے پاکستان میں میٹرک اور انٹر طلباء کے لیے نیا گریڈنگ فارمولا جاری کیا/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ نے پاکستان میں میٹرک اور انٹر طلباء کے لیے نیا گریڈنگ فارمولا جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیا گریڈنگ سسٹم 2026 سے ایس ایس سی امتحانات پر لاگو ہوگا، ایف اے، ایف ایس سی کے لیے فارمولا 2027 سے نافذ العمل ہوگا۔ 96 تا 100 فیصد نمبر لینے والے طلبا کو ’اے پلس پلس‘ گریڈ ملے گا۔ 91 تا 95 فیصد نمبر پر ’اے پلس‘ گریڈ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل

اسی طرح 86 تا 90 فیصد نمبر لینے والوں کے لیے ’اے‘ گریڈ مقرر کیے گئے ہیں، 81 تا 85 فیصد کے لیے ’بی پلس پلس‘ اور 76 تا 80 فیصد کے لیے ’بی پلس پلس‘ گریڈ مقرر کیے گئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ کے گریڈنگ سسٹم کے مطابق 71 تا 75 فیصد نمبر پر ’بی گریڈ‘ دیے جائیں گے، 61 تا 70 فیصد کے لیے ’سی پلس‘ اور 51 تا 60 فیصد کے لیے سی گریڈ مقرر ہوگا۔
40 تا 50 فیصد نمبر پر ’ڈی‘ گریڈ (ایمرجنگ) اور 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبا (ان گریڈڈ) قرار پائیں گے، اگر شرائط پوری کریں تو ناکام طلبا دوبارہ امتحان دینے کے اہل ہوں گے۔