پنجاب حکومت کا لرنر لائسنس کا نیا نظام متعارف
driving license
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے پورے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا ہے۔

 اس کے بعد شہری اب ڈرائیونگ لائسنس اِشُوئنس مینجمنٹ سسٹم (DLIMS) کے ذریعے تمام مراحل آن لائن مکمل کر سکتے ہیں۔

اب DLIMS پنجاب پلیٹ فارم شہریوں کو رجسٹریشن، دستاویزات اپلوڈ کرنے، فیس کی ڈیجیٹل ادائیگی اور فوراً لرنر پرمٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ٹریفک پولیس نے 5202–4202 میں اس نظام کو مکمل آن لائن لرنر لائسنس سروس تک وسعت دی جس کا مقصد قطاریں کم کرنا، کاغذی کارروائی ختم کرنا اور پورے عمل کو ڈیجیٹل بنانا ہے۔

اہلیت کے تقاضے

درخواست گزار کی عمر درج ذیل ہونی چاہیے:

  • موٹرسائیکل، موٹرکار اور ٹریکٹر کے لیے کم از کم 18 سال
  • ایل ٹی وی (LTV) اور ایچ ٹی وی (HTV) کے لیے 21 سال

تمام اقسام کے لائسنس کے لیے درست CNIC ضروری ہے۔ ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی کے لیے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی درکار ہوتا ہے۔

ضروری دستاویزات

  • CNIC کے سامنے اور پچھلے حصے کی صاف اسکین کاپی
  • پاسپورٹ سائز تازہ تصویر
  • ایل ٹی وی/ایچ ٹی وی کے لیے میڈیکل سرٹیفکیٹ
  • فعال موبائل نمبر
  • موبائل فون یا لیپ ٹاپ کے ذریعے انٹرنیٹ رسائی

DLIMS پنجاب کے ذریعے لرنر لائسنس آن لائن حاصل کرنے کے لیے:

  1. DLIMS پورٹل پر جائیں اور CNIC نمبر، پورا نام، موبائل نمبر، ای میل اور پاس ورڈ درج کر کے اکاؤنٹ بنائیں۔
  2. موبائل پر موصول ہونے والاSMS تصدیقی کوڈ درج کر کے اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کریں۔
  3. لاگ اِن ہونے کے بعد "Apply for Learner License" منتخب کریں۔
  4. لائسنس کی قسم منتخب کریں: موٹرسائیکل، موٹرکار، LTV/HTV یا ٹریکٹر۔
  5. CNIC اور پاسپورٹ سائز فوٹو سمیت تمام مطلوبہ دستاویزات اپلوڈ کریں۔
  6. ادائیگی درج ذیل طریقوں سے کی جا سکتی ہے:
    • جاز کیش
    • ایزی پیسہ
    • ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ
    • بینک ٹرانسفر یا اے ٹی ایم

فیس کی تصدیق کے بعد ڈاؤن لوڈ کا بٹن ظاہر ہوتا ہے جہاں سے درخواست گزار اپنا لرنر پرمٹ PDF میں حاصل کر سکتا ہے۔

فیس اور مدتِ معیاد

  • موٹرسائیکل اور موٹرکار 60 روپے
  • ٹریکٹر اور 100LTV/HTV روپے
    خیال رہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی پر اضافی سروس چارجز لاگو ہو سکتے ہیں۔

لرنر پرمٹ کی معیاد:

  • موٹرسائیکل/موٹرکار 6 ماہ
  • کمرشل لائسنس 3 ماہ

یہ بھی پڑھیں: پیدا ہونے والے بچوں کی رجسٹریشن اب نادرا فوری کرے گا

معیاد ختم ہونے سے پہلے قریبی ٹریفک سینٹر میں مستقل لائسنس کا ٹیسٹ دینا ضروری ہے۔

سسٹم کے فوائد

  • پورا عمل گھر بیٹھے موبائل یا لیپ ٹاپ سے مکمل
  • 10 منٹ میں مکمل اپلائی
  • محفوظ آن لائن ادائیگی
  • منظوری کے فوراً بعد لرنر پرمٹ ڈاؤن لوڈ
  • سرکاری پلیٹ فارم سے مکمل تصدیق شدہ اور معتبر نظام
  • پہلے والے طریقے کی نسبت وقت اور محنت کی بچت (جہاں 1–3 گھنٹے لگتے تھے)

درخواست گزاروں کو ہدایت ہے کہ:

  • CNIC صاف اسکین کریں
  • درست پاسپورٹ سائز تصویر استعمال کریں
  • اپنے پورٹل لاگ اِن کی تفصیلات محفوظ رکھیں
  • لرنر پرمٹ PDF ڈاؤن لوڈ اور سیو کریں

بغیر لرنر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے۔