حسان نیازی کی ملٹری حراست کیخلاف درخواست ، اعتراضات پرفیصلہ محفوظ
Lahore High Court
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ملٹری حراست میں تحویل اور کورٹ مارشل کی کارروائی کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے اعتراضات سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 پنجاب حکومت کے وکیل راؤ اورنگزیب نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات درست ہیں، درخواست گزار نے مصدقہ نقول کیلئے کوئی درخواست نہیں دی۔

وکیل حسان نیازی فیصل صدیقی کا کہنا تھارجسٹرار آفس کے اعتراضات درست نہیں ہیں۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے اعتراضات ختم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لیڈروں نے جیل سے شاہ محمود کی رہائی کیلئے خط لکھ دیا

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مختلف احتجاجی مظاہروں پر درج مقدمات میں ملزموں کی حاضری مکمل ہونے کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے غیر حاضر رہنے والے ملزموں کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کیے جبکہ مسلسل غیر حاضری پر بعض ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ہیں ۔