پی ٹی آئی لیڈروں نے جیل سے شاہ محمود کی رہائی کیلئے خط لکھ دیا
کوٹ لکھپت جیل سے پی ٹی آئی لیڈروں نے مشترکہ خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں شاہ محمودقریشی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی بدترین مثال موجود ہے
کوٹ لکھپت جیل سے خط ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری نے لکھا/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) کوٹ لکھپت جیل سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لیڈروں نے مشترکہ خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں شاہ محمودقریشی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی بدترین مثال موجود ہے، ان کو آئینی حقوق دیتے ہوئے فوری رہا کیا جائے۔

کوٹ لکھپت جیل سے خط ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری نے لکھا، جس میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے 4 جلاؤ گھیراؤ کیسز میں عدالتیں بری کرچکی ہیں، وہ عدالت سے بے گناہ ثابت ہوچکے ہیں، شاہ محمود قریشی کی دیگر کیسز میں ضمانتوں میں التوا کیا جا رہا ہے ۔یہ اقدام ناانصافی کے زمرے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور جلسہ عمران خان کی رہائی کیلئے سنگ میل قرار

شاہ محمود قریشی کو 2023 میں بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کیا گیا، ان کے پاکستانی ہونے کی حیثیت سے کچھ حقوق ہیں۔