
عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے اقوام متحدہ کے سپیشل نمائندہ برائے تشدد کے روبرو اپنے والد کیلئے اپیل دائر کر دی۔ اپیل میں بانی پی ٹی آئی سے روا سلوک کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا توشہ خانہ کیس ٹرائل رکوانے کیلئے عدالت سے رجوع
اپیل میں کہا گیا کہ والد کی قید کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا جا چکا ہے، قید تنہائی، ناقص خوراک، طبی سہولتوں سے محرومی اور مسلسل نگرانی کا سامنا ہے۔ ایسی اذیت میں ہیں جو انسانی وقار کے منافی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی محکمہ خارجہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور حفاظت پر تشویش ظاہر کی۔ اقوام متحدہ کے نمائندے کو فوری مداخلت اور رہائی کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔
قاسم خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد جمہوریت کے لئے کھڑے ہونے کی سزا کے طور پر جیل میں ہیں، ڈاکٹرز سے ملاقات اور قانونی مشاورت سے محروم رکھا گیا ہے، عمران خان کے اہلخانہ اور ہزاروں حامی اغوا یا فوجی عدالتوں میں پیش کیے گئے۔
ادھر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا کہنا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لئے اقوام متحدہ کے سپیشل نمائندہ برائے تشدد کو باضابطہ اپیلیں جمع کرا۔ دی گئیں۔



