سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلز میں ریلیف دینے کا اعلان
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کو بجلی بلز اور ٹیکسز میں خصوصی رعایت دی جائے گی
مجتبیٰ شجاع الرحمن نے فیض پور کلاں اور چوہنگ میں فلڈ ریلیف کیمپس کے دورہِ کے موقع پر گفتگو کی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کو بجلی بلز اور ٹیکسز میں خصوصی رعایت دی جائے گی، امداد کے لیے باقاعدہ پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔

مجتبیٰ شجاع الرحمن نے فیض پور کلاں اور چوہنگ میں فلڈ ریلیف کیمپس کے دورہِ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی کا عمل پانی اترنے پر نقصانات کے تخمینے کے بعد آغاز کیا جائے گا، متاثرہ علاقوں سے سیلاب زدگان

یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج میں پانی کی سطح مزید بلند

کو فلڈ ریلیف کیمپس تک لایا جا رہا ہے جہاں انہیں قیام و طعام اور علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر ہیں، امدادی کارروائیوں میں صرف سرکاری ادارے ہی نہیں سول سوسائٹی اور نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز بھی سر گرم عمل ہیں۔
صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے لاہور دہلی گیٹ میں عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس میں بھی شرکت کی ۔ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ رسول اکرمؐ کی پوری زندگی ہمارے لیے نمونہ حیات ہے ۔ سیلاب زدگان کی بحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ہمیں اپنی اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کرنا ہے۔