
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 13 افراد جاں بحق ہوئے، سیالکوٹ میں 5 افراد، گجرات میں 4 افراد، وزیر آباد میں ایک اور نارووال میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں آزاد کشمیر میں میں ایک فرد جاں بحق ہوا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں ایک اور خیبر پختونخوا میں تین افراد زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک بھر میں 26 جون سے اب تک مجموعی طور پر 819 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار 111 افراد زخمی ہوئے، 26 جون سے اب تک پنجاب میں 182 افراد جاں بحق جبکہ 594 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلابی صورتحال، پی پی ایس سی کے امتحانات ملتوی
رپورٹ کے مطابق 26 جون سے اب تک مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث خیبرپختونخوا میں479 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 350 افراد زخمی ہوئے۔
اسی طرح 26 جون سے اب تک آزاد کشمیر میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی اور گلگت بلتستان میں 41 افراد جاں بحق جبکہ 52 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 26 جون سے اب تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 6 ہزار 138 مویشی ہلاک ، 8ہزار 658 مکان تباہ ہوئے جبکہ 238 پل ٹوٹ گئے۔