پنجاب: سکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ کل ہوگا

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر اجلاس میں سیلابی صورتحال پر سکولوں کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے/ فائل فوٹو
August, 28 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث سکولوں کی تعطیلات میں اضافہ ہوگا یا نہیں، اس کا فیصلہ کل بروز جمعہ کو کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر اجلاس میں سیلابی صورتحال پر سکولوں کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔ ڈیزاسٹر رِسک ریڈکشن ورکنگ گروپ کے اہم اجلاس میں زمینی حقائق پر مبنی حکمتِ عملی طے ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: مون سون کے نویں سپیل کا الرٹ جاری
دوسری جانب سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نے مزید چھٹیوں سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر 5 ستمبر تک سکولوں کی بندش حوالے سے گردش کرنے والا نوٹیفیکیشن جعلی ہے، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مزید چھٹیوں کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔
سیکرٹری ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ عوام جعلی نوٹیفیکیشن اور افواہوں پر دھیان نہ دیں، سکولوں کی بندش حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، مستند معلومات سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل فیس بک پیج سے حاصل کیا کریں۔
ضرور پڑھیں