محکمہ صحت پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس لگانے کا فیصلہ
Punja health department
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظرمحکمہ صحت پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس لگانےکا حکم دے دیا۔

 

مراسلے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظرمحکمہ صحت پنجاب نے تمام اضلاع کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کلینک آن وہیلز تعینات کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔ طبی اور پیرا میڈیکل عملہ سیلابی علاقوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی پرتعینات رہےگا۔

محکمہ صحت پنجاب نےسانپ اور کتےکےکاٹنےکی ویکسین کا اسٹاک یقینی بنانےکی ہدایت کی۔ یہ بھی ہدایت کی گئی کہ سیلابی علاقوں میں ڈائریا،ہیضہ،ملیریاجیسی بیماریوں کےلیے ادویات دستیاب رکھی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کی آبی جارحیت، چمیرا ڈیم سے پانی چھوڑ دیا

واضح رہے محکمہ صحت پنجاب نے حکم دیا کہ ملیریا اور ڈینگی سےبچاؤ کے لئے اقدامات کیےجائیں،پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کی جائے اور پانی کوکلورین سےصاف کیا جائے۔