محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی منظوری دے دی
عمران خان نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی منظوری دی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں پارٹی قیادت کو پیغام بھیجا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرے اور اس کے لئے ضروری قانونی کارروائی بھی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر فریقین کو دستاویز جمع کرانیکی ہدایت

عمران خان نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی بھی توثیق کر دی، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق مزید مشاورت کے ہدایت بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے سینیٹر اعظم سواتی ہاٹ فیورٹ ہیں، تاہم مشاورت کے بعد باقاعدہ طور پر نام تجویز اور پھر منظوری لی جائے گی۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ آئندہ چند روز میں ہوگا۔

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری سے چیف الیکشن کمشنر و ممبران کی نامزدگی میں بھی پیش رفت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو ملک تمام ضمنی انتخابات بھرپور طریقے سے لڑنے کی اجاز ت بھی دے دی اور نااہل قرار د ئیے گئے ار کان اسمبلی کے اہلخانہ کو ٹکٹ کیلئے ترجیح دینے کی بھی ہدایت کی۔