
علیمہ خان نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں دیا۔
انہوں نے بتایا کہ قاسم اور سلیمان نے چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزا اپلائی کیا، جس پر کارروائی جاری ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی سفیر نے آگاہ کیا ہے کہ ویزا کا عمل وزارت داخلہ اسلام آباد سے منظوری کے بعد مکمل کیا جائے گا۔ اس وقت وزارت داخلہ کی جانب سے منظوری کا انتظار ہے۔
دوسری جانب پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے بھی وزارت داخلہ کو اس معاملے سے متعلق پیشرفت کے بارے میں مطلع کر دیا ہے تاکہ اگلے مراحل تیزی سے مکمل کیے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:حساس ادارے پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی قیادت کو 10،10 سال قید
یاد رہے کہ عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان طویل عرصے سے بیرونِ ملک مقیم ہیں، ان کی ممکنہ پاکستان واپسی پر سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔
علیمہ خان کے اس بیان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سلیمان اور قاسم کی واپسی کو موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔