حساس ادارے پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی قیادت کو 10،10 سال قید
Anti-terrorism court verdict
فائل فوٹو
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے حساس ادارے پر حملے کے ہائی پروفائل کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 185 میں سے 108 ملزمان کو مختلف سزائیں سنا دی ہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ دیگر درجنوں رہنماؤں اور کارکنان کو بھی مختلف مدت کی سزائیں دی گئی ہیں۔

ذہن نشین رہے کہ یہ فیصلہ 2023 کے پرتشدد مظاہروں کے دوران حساس ادارے کے دفتر پر حملے سے متعلق کیس میں سنایا گیا ہے۔ کیس میں مجموعی طور پر 185 افراد نامزد تھے جن میں سے 108 کو قصوروار قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی فیصلے کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔