پی ٹی آئی متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

فائل فوٹو
July, 31 2025
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی کمپنی تھانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، جس کے بعد مجموعی تعداد 50 ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جن اہم شخصیات کیخلاف وارنٹ جاری ہوئے ہیں، ان میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، نادیہ خٹک، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن، راشد حفیظ، راجہ بشارت، خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ، عمیر نیازی، جمشید دستی، حماد اظہر، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور شعیب شاہین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے منع نہیں کیا، شیخ وقاص اکرم
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت جاری کیے گئے ہیں اور تمام رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات پہلے ہی درج ہیں اور یہ اقدام سیاسی منظرنامے پر ایک اور ہلچل پیدا کر سکتا ہے۔