عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے منع نہیں کیا، شیخ وقاص اکرم
Sheikh Waqas Akram
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے منع نہیں کیا۔

شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ بانی چئیرمین عمران خان نے اپنے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کو پاکستان نہ آنے کا مشورہ دیا ہے، جو سراسر جھوٹ اور گمراہ کن خبر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قاسم اور سلیمان جلد پاکستان آئیں گے، صرف آمد کی تاریخ طے کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عمر ایوب نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیٹے اس وقت واشنگٹن ڈی سی میں اپنے والد کیلئے مہم چلا رہے ہیں، اور جب بھی وہ چاہیں پاکستان آ سکتے ہیں، ان پر کوئی پابندی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حماد اظہر کا ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

یاد رہے کہ کچھ روز قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنے بیٹوں کو پاکستان نہ آنے کا مشورہ دیا ہے، جس کی پارٹی قیادت نے اب واضح تردید کر دی ہے۔