حماد اظہر کا ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ضمانت کے لیے درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ضمانت کے لیے درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ضمانت کے لیے درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری وسینئر قانون دان سلمان اکرم راجہ سے حماد اظہر نے مشاورت کی، ایڈووکیٹ ابوذر نیازی سمیت دیگر وکلاء نے حماد اظہر کی درخواست ضمانت کے لئے پٹیشن کی تیاری شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، شیخ وقاص کی تردید

ذرائع نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کی جائے گی، ضمانت کے بعد تمام مقدمات کے خلاف متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید ہے، کسی پر تشدد احتجاج کا حصہ نہیں رہا۔

واضح رہے کہ کافی عرصے سے منظر عام سے غائب رہنے والے حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کے انتقال پر گزشتہ ہفتے نماز جنازہ کے موقع پر سامنے آئے تھے۔