
یہ اسکیم ان افراد کیلئے ہے جن کے پاس زمین تو ہے لیکن تعمیر کے وسائل موجود نہیں۔ مستحق درخواست دہندگان کو 15 لاکھ روپے تک کا بغیر سود قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی واپسی آسان ماہانہ اقساط (تقریباً 14,000 روپے) میں 7 سال میں کی جا سکے گی۔
اہلیت کے معیار:
شہری علاقوں میں 5 مرلہ اور دیہی علاقوں میں 10 مرلہ زمین کے مالک ہوں
نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری (NSER) میں PMT اسکور 60 یا اس سے کم ہو
کسی دوسرے قرض یا پراپرٹی فراڈ کیس میں ملوث نہ ہوں
گھر کے سربراہ ہوں اور درست شناختی کارڈ رکھتے ہوں
ماہانہ گھریلو آمدن 50,000 روپے سے کم ہو
یہ بھی پڑھیں: نادرا کی نوکریوں کے لیے اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ سےاپلائی کریں
رجسٹریشن کا طریقہ:
درخواست دہندگان کو acag.punjab.gov.pk پر جا کر فارم بھرنا ہوگا، جس کے ساتھ شناختی کارڈ، آمدنی اور زمین کی ملکیت کے ثبوت منسلک کرنا ہوں گے۔ تصدیق کے بعد منتخب افراد سے قرض معاہدے کیلئے رابطہ کیا جائے گا۔ اس عمل میں کسی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف لوگوں کو اپنے گھر کا مالک بنائے گا بلکہ مقامی تعمیراتی صنعت کو بھی فروغ دے گا اور ہزاروں نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔