
شہری اپنے اسمارٹ فون سے سنگل سائن آن (SSO) کے ذریعے ملازمتوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جس سے دفتر کے چکر لگانے، لمبی قطاروں اور پیچیدہ کاغذی کارروائی سے نجات مل گئی ہے۔
ہر کوئی صرف دو اہم مراحل مکمل کر کے گھر بیٹھے نادرا کی ملازمتوں کے لیے اپلائی کر سکتا ہے۔ سب سے پہلے Google Play یا Apple App Store پر جائیں اور پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ ایپ کھول کر "Create Account" پر ٹیپ کریں، اپنا نام، ملک، موبائل نمبر، ای میل اور محفوظ پاس ورڈ درج کریں۔ اسکے بعد اپنا شناختی کارڈ نمبر اور اجراء کی تاریخ یا تاریخ پیدائش درج کریں۔
آپ کے موبائل اور ای میل پر بھیجا گیا OTP کوڈ درج کر کے تصدیق کریں۔ فنگر پرنٹ بایومیٹرک تصدیق مکمل کریں یا ضرورت پڑنے پر سیلفی کے ذریعے چہرے کی شناخت استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کی جانب سے شہریوں کیلئے نئی سہولت کا اعلان
]رجسٹریشن کے بعد ای میل اور پاس ورڈ کے ذریعے لاگ اِن کریں، سفید پس منظر کے ساتھ ایک پروفائل تصویر لیں۔ فنگر پرنٹ اسکین کریں (انگوٹھا یا چار انگلیاں) تاکہ بایومیٹرک تصدیق مکمل ہو۔ جب تصویر اور فنگر پرنٹ کی تصدیق مکمل ہو جائے تو نادرا کیریئر ویب سائٹ پر "Sign in with Pak ID" پر ٹیپ کریں۔ آپ کے موبائل ایپ پر ایک پش نوٹیفکیشن آئے گا اس کی منظوری دیں اور آپ کا ذاتی کیریئر ڈیش بورڈ کھل جائے گا۔
واضح رہے کہ ان دو آسان مراحل اکاؤنٹ رجسٹریشن اور بایومیٹرک تصدیق کے بعد اب نادرا کی نوکریوں کے لیے درخواست دینا موبائل فرسٹ اور یوزر فرینڈلی ہو گیا ہے۔
موجودہ ملازمتوں کے مواقع دیکھیں، اپنی دستاویزات تیار کریں، اور جیسے ہی آپ کا اکاؤنٹ ویریفائی ہو، درخواست دے دیں۔