سابق وفاقی وزیر سید تنویر الحسن گیلانی خالقِ حقیقی سےجاملے
Tanveer Hassan Gillani death
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ طویل علالت کے بعد دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔

واضح رہے کہ سید تنویر الحسن گیلانی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے قریبی رشتہ دار (کزن) تھے۔ وہ صدر انجمن اسلامیہ کے عہدے پر بھی فائز رہے اور مختلف سماجی و رفاہی شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سید تنویر الحسن گیلانی کی میت آج اسلام آباد سے ان کے آبائی شہر ملتان منتقل کی جائے گی، جہاں ان کی نماز جنازہ اور تدفین کی تیاریاں کی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قرض کے بوجھ تلے دبے نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

دوسری جانب سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ان کے اہلِ خانہ اوردوست و احباب کا کہنا ہے کہ ان کی قومی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ خراجِ تحسین پیش کیا جاتا رہا ہے۔