پی ٹی اے نے موبائل صارفین کیلئے ٹول فری نمبرز پر کال مفت کردی
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے صارفین کی سہولت کیلئے ٹول فری نمبرز (0800) پر کالز مکمل طور پر مفت کر دیں۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے صارفین کی سہولت کیلئے ٹول فری نمبرز (0800) پر کالز مکمل طور پر مفت کر دیں۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق اب موبائل فون سے 0800ٹول فری نمبرز پر کال کرنے پر کوئی چارج نہیں ہو گا، اس سے قبل موبائل صارفین کو ٹول فری نمبرز پر کال کے چارجز ادا کرنا پڑتے تھے جبکہ فکسڈ لائن صارفین کیلئے ٹول فری نمبرز پہلے ہی مفت تھے۔

حکام کے مطابق صارفین کے تحفظ اور سہولت کے لیے پی ٹی اے نے معاملے کا نوٹس لیا تھا، پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں، پی ٹی سی ایل، این ٹی سی اور سیلولر آپریٹرز سے بھی مشاورت کی، تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے ٹول فری کالز کو بالکل مفت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 7 دن تک چارجنگ کے بغیر چلنے والا موبائل تیار

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے صارف دوست اور مساوی ٹیلی کام سہولیات کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں