کوہاٹ بورڈ کے میٹرک نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مار لیا
Kohat board results
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) کوہاٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کیں۔ شاہین چلڈرن اکیڈمی اینڈ کالج کرک کی طالبہ حورین سعید اور مہوش نے 1149 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دونوں طالبات نے اپنی محنت اور ادارے کی رہنمائی سے کامیابی کی نئی مثال قائم کی۔

دوسری پوزیشن بھی شاہین اکیڈمی کی ہی طالبات الیشبا فیصل، طیبہ ماہین اور عائزہ اعجاز نے 1148 نمبر حاصل کر کے حاصل کی۔

جبکہ کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طالب علم موسیٰ نعیم نے 1147 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نتائج جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں: https://www.bisekt.edu.pk/results/get_result/2/hssc

مردان تعلیمی بورڈ نے نہم د دہم کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا. تعلیمی بورڈ کے ریکارڈ کے مطابق لڑکوں نے میدان مار لیا

 یہ بھی پڑھیں:میٹرک کے پیپروں کی ری چیکنگ کا شیڈول جاری

یاد رہے کہ کوہاٹ بورڈ کے مطابق میٹرک امتحانات میں کل 100,984 طلبہ نے حصہ لیا جن میں سے 53,484 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ اس سال نویں جماعت کے امتحانات میں کامیابی کی شرح 41.52 فیصد رہی۔

پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو ان کی کامیابی پر بھرپور مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ نتائج محنت، نظم و ضبط اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہیں۔