
بورڈ کے مطابق طلبہ 8 اگست 2025 تک طلبہ اپنے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ری چیکنگ کی سہولت مکمل طور پر آن لائن فراہم کی جا رہی ہے تاکہ طلبہ گھر بیٹھے آرام سے درخواست دے سکیں۔
فی پیپر ری چیکنگ فیس 1200 روپے مقرر کی گئی ہے، تاہم اگر مارکنگ میں کسی قسم کی غلطی ثابت ہو جاتی ہے تو امیدوار کو مکمل فیس واپس کر دی جائے گی۔
طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آخری تاریخ سے قبل اپنی درخواست مکمل کر کے جمع کروائیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔
لاہور بورڈ کے اس اقدام کو طلبہ اور والدین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے کیونکہ اس سے شفافیت میں اضافہ اور مارکنگ کے عمل پر اعتماد بحال ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب: میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
ری چیکنگ کا عمل طلبہ کے مستقبل کے حوالے سے نہایت اہمیت رکھتا ہے، اس لیے ایسے تمام امیدوار جو اپنے حاصل کردہ نمبروں سے مطمئن نہیں، وہ ضرور اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
مزید معلومات اور آن لائن درخواست کیلئے لاہور بورڈ کی ویب سائٹ وزٹ کی جا سکتی ہے۔