عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کی نیلامی کیلئے 10 کروڑ کی پیشکش
پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کارکن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کی نیلامی کے لیے 5 سے 10 کروڑ کی پیشکش ہوئی ہے۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کارکن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کی نیلامی کے لیے 5 سے 10 کروڑ کی پیشکش ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں تحریک انصاف کی خاتون کارکن سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ پاس آئی اور اس نے آٹو گراف کے لیے بیٹ سلمان اکرم راجہ کی جانب بڑھاتی ہے۔

بیٹ پر پہلے سے موجود عمران خان کے دستخط دیکھ کر سلمان اکرم راجہ نے خاتون کو تجویز دی کہ اس پر کسی اور کے آٹو گراف نہ لو، اس موقع پر خدیجہ شاہ نے خاتون کو تجویز دی کہ اسے خراب نہ کرو اس پر بانی پی ٹی آئی کے دستخط موجود ہیں۔

اس پورے واقعہ کی ویڈیو بنانے والے شخص نے خاتون سے سوال کیا کہ آپ نے بیٹ پر بانی پی ٹی آئی کے دستخط کب لیے تھے؟

یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کارکنان کو 6، 6 ماہ قید کی سزا

جس پر خاتون نے جواب دیا کہ جب بانی پی ٹی آئی نے لاہور سے ریلی کا آغاز کیا اور 9 مارچ 2023 کو انہیں وزیرآباد میں ٹانگ پر گولی لگی اس ریلی سے دو روز قبل بانی پی ٹی آئی نے اس بیٹ پر آٹوگراف دیا تھا۔

ویڈیو بنانے والا شخص نے کہا کہ آپ تو اس بیٹ کو نیلام بھی کر سکتی ہیں جس پر خاتون نے جواب دیا کہ مجھے اس بیٹ کے لیے 5 سے 10 کروڑ کی آفرز ہوئی ہیں لیکن میں یہ بلا کسی کو دینا نہیں چاہتی، یہ ہمارا خان صاحب سے پیار ہے۔