
یہ فیصلہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پُرامن اجتماع اور پبلک آرڈر (PAPO) ایکٹ کے تحت درج تین مقدمات میں سنایا ہے۔
مقدمات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان نے 26 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کیا تھا، جس پر تھانہ رمنا میں دو اور تھانہ ترنول میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو 6، 6 ماہ قید کی سزا سنائی۔ یہ سزائیں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئیں۔
واضح رہے کہ پاپو ایکٹ کے تحت درج ان ہی مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی امین گنڈا پور بھی نامزد ملزمان میں شامل ہیں، تاہم ان کی حد تک ابھی تک مقدمات کا ٹرائل شروع نہیں ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کب ہوگا؟
علاوہ ازیں عدالت نے متعدد دیگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کو مقدمات میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔
مجموعی طور پر ان مقدمات میں 100 سے زائد کارکنان نامزد ہیں، جن میں سے 10 سے زائد کو باقاعدہ سزا دی جا چکی ہے۔