پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کیلئے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی
پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرن انچیف پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرن انچیف پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے معاملے پر حکومت کے ساتھ ثالِثی کےلئے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے ہمارے ساتھ رابطہ کیا کہ ثالِثی کروا دیں ، ہم نے کہا کہ پہلے جاکر بانی پی ٹی آئی سے مینڈیٹ لیکر آؤ۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ثالِثی کروانے کےلیے تیار ہیں لیکن حکومت سے اس وقت بات کریں گے جب آپ پہلے مکمل منڈیٹ لے کر آئیں گے،ثالِثی کروانے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے آپ کے درمیان کلیریٹی لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی جماعت کا اجلاس بلا کر فیصلہ کیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اپنی بات پر قائم رہتے ہیں اور ثالِثی کا منڈیٹ دیتے ہیں تو پھر حکومت سے بات کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت بے شمار مسائل ہیں جن کو حل کرنے کے لیے سب نے مل کر ملک کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ، یہ وقت ہے ہمیں سب کو مل کر ملک کو آگے لیکر چلنا ہے۔  

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-15 Petrol (Super) 373.78
2026-06-15 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-15 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں