یوم عاشور پر حساس علاقوں میں موبائل سروس بند رہے گی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں حضرت امام حسین ؓسمیت شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں یومِ عاشور 10 محرم الحرام کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
حضرت امام حسین ؓسمیت شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں یومِ عاشور 10 محرم الحرام کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا/فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں حضرت امام حسین ؓسمیت شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں یومِ عاشور 10 محرم الحرام کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج او کل ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جبکہ ملک کے حساس مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی، شبیہ علم، شبیہ ذوالجناح اور تعزیہ کے جلوس برآمد ہوں گے، مجالس عزا ہوں گی، امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کا اہتمام ہوگا، جس میں شریک عزادار ماتم اور زنجیر زنی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 اور 10 محرم الحرام کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

علما و ذاکرین شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں ،حضرت امام حسین ؓ کی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤ ں پر روشنی ڈالیں گے۔ مساجد اور دیگر مقامات پر بھی یوم عاشور کی مناسبت سے سیمینارز اور کانفرنسز ہو نگی۔ ماتمی جلوسوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
موبائل کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے، پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں، ڈبل سواری اور ڈرون اڑانے پر پابندی عائد ہوگی۔ رینجرز کے دستے پولیس کی معاونت کریں گے، جلوس کے راستوں میں آنیوالی مارکیٹیں بند رہیں گی۔ پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون سروس اتوار یوم عاشور کی شب 10 بجے کے بعد بحال کی جائے گی۔