
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں نویں اور دسویں محرم الحرام کو شہر کے مختلف علاقوں سے 05 بڑے جلوس برآمد ہونگے، شہریوں،زائرین اور شرکاء ذوالجناح پروسیشنز کےلئے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک ریسپانس سیل 24/7 فعال ہے جو فرقہ وارانہ، اشتعال انگیز اور مذہبی منافرت پر مبنی مواد کی مانیٹرنگ کر کے فوری کارروائی کر رہا ہے۔ اب تک 932 اکاؤنٹس پی ٹی اے کو رپورٹ جبکہ 74 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔ شہری سوشل میڈیا… pic.twitter.com/xAba9twe40
— Home Department Punjab (@homedptpunjab) July 3, 2025
ڈاکٹر اطہر وحید کا کنا تھا کہ جلوسوں کے روٹس،پارکنگ و ڈائیورشن پوائنٹس کو فرداً فرداً چیک کرتے ہوئے ڈیوٹی تعینات کی گئی ہے، دو زونل ایس ایس پیز چار ڈویژنل ایس پیز اور 21 ڈی ایس پیز تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کریں گے۔ مجموعی طور پر چار سو سے زائد ٹریفک انسپکٹرز اور 2200 سے زائد ٹریفک اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری سے چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام کی ملاقات
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) July 3, 2025
محرم الحرام خصوصا عاشورہ کے موقع پر امن وامان اور مذہبی ہم آہنگی یقینی بنانے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال pic.twitter.com/W4YYr1l7sI
سی ٹی او لاہور نے بریفنگ میں کہا کہ نویں محرم کا بڑا جلوس پانڈواسٹریٹ سے خیمہ سادات اور پھر پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، دوسرا بڑا جلوس قصرِ بتول شادمان سے برامد ہوگا،جبکہ یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوکر قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ نبی پور شیعاں لال پل، ماڈلٹاؤن، چوہنگ اور ٹھوکر نیاز بیگ سے بھی ذوالجناح برآمد ہونگے۔
نویں محرم الحرام بروز منگل ذوالجناح پرسیشن اسلام پورہ تا خیمہ سادات پانڈو اسٹریٹ ٹریفک ایڈوائزری پلان #lahore #lahoretrafficpolice #punjabpolice pic.twitter.com/KUaKUtAW6K
— Lahore Traffic Police (@ctplahore) July 15, 2024
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں بارشوں کا طوفانی اسپیل، الرٹ جاری
انہوں نے مزید بتایا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ایمرجینسی گاڑیوں کےلئے فوری راستہ کلئیر رکھا جائے گا،سوشل میڈیا اور راستہ ایپ سے ٹریفک صورتحال بارے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے گا اور شہریوں کو ہمہ وقت ہیلپ لائن 15 پر مدد اور راہنمائی فراہم کی جائے گی۔
سیکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ سٹی ٹریفک پولیس امن و عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے الائیڈ محکموں کو بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔