
ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر و ایم ایل اے چودھری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے ملاقات کی ہے۔
فریال تالپور سے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، فریال تالپور نے چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ کو ان کے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت کی تردید
اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر و پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز ، چوھری محمد ریاض اور سردار تنویر الیاس بھی موجود تھے۔
سردار تنویر الیاس نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ کشمیر کاز کو مضبوطی سے آگے بڑھاتے رہنے اور آزاد کشمیر کی ترقی و بہبود کا واحد سیاسی پلیٹ فارم قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی ہے جس کی قیادت اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے ملاقاتیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
— PPP (@MediaCellPPP) June 30, 2025
فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینیٹر نائب صدر و ایم ایل اے چوہدری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی ملاقات
فریال تالپور سے زرداری ہاؤس کراچی… pic.twitter.com/ykfGhb7Ruq