عمران خان کا دوبارہ پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی اجازت
 انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم عمران خان کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت دے دی۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم عمران خان کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت دے دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت میں دائر درخواست میں پولیس کی جانب سے تفتیش کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت کی استدعا کی گئی تھی۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جواب عدالت جمع کرایا جس میں ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی ٹیم 3بار عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل گئی لیکن انہوں نے دو بار تحریری طور پر جبکہ تیسری بار ٹیسٹ کروانے سے زبانی طور پر انکار کیا۔

ڈی ایس پی لیگل کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جب تک ٹیسٹ نہیں ہوں گے تب تک تفتیش مکمل نہیں ہو سکتی، عمران خان تفتیشی ٹیم کے ساتھ تعاون کریں ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے اور انصاف ہوتا نظر آئے گا۔

بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم عمران خان کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت دیتے ہوئے 9 جون کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ گزشت ہ ہفتے کے دوران لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم تین بار تفتیش کے سلسلے میں اڈیالہ جیل پہنچی لیکن عمران خان نے ہر بار پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا جس کے باعث تفتیشی ٹیم کو مایوس واپس لوٹنا پڑا۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.90 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.06 ▲ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.87 ▲ 0.56
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.31
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.39 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,219 ▼ 5,265
Gold 22K Per Tola 393,451 ▼ 4,826
Gold 21K Per Tola 375,566 ▼ 4,607
Gold 18K Per Tola 321,914 ▼ 3,949
Silver Per Tola 5,913 ▼ 48
Platinum Per oz (USD) 1,639 ▼ 10.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں