سیز فائر، خطے میں امن و خوشحالی اور استحکام کی راہ ہموار ہو گی: وزیر اعظم
 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر سے خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کی راہ ہموار ہو گی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر سے خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کی راہ ہموار ہو گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے کلیدی کردار پر امریکی صدر ٹرمپ کے مشکور ہیں، پاکستان امریکا کا اس پیش رفت میں سہولت کاری پر شکریہ ادا کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں اس فیصلے کو قبول کیا ہے، پاکستان نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اور سیکرٹری مارکو روبیو کے کردار کو سراہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنوبی ایشیا میں امن کی نئی شروعات ہے،یہ پیش رفت خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کی راہ ہموار کرے گی۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کو بھارتی جارحیت اور پاکستانی ردعمل سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے ضبط و تحمل اور ذمہ دارانہ رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سلامتی اور آزادی کے ساتھ کھڑا رہے گا، پاکستان اور چین برادران آہن اور موسموں کے گرم و سرد سے بے نیاز سٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔

نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا،سعودی وزیر مملکت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا ء میں امن و سلامتی کے فروغ میں سعودی عرب کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔

علاوہ ازیں برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لامے نے بھی کا پاک بھارت سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پاک بھارت جنگ بندی خوش آئندہے،کشیدگی میں کمی سب کےمفادمیں ہے،دونوں فریق جنگ بندی برقراررکھیں۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.83 ▲ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.08 ▲ 0.76
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.93 ▲ 1.58
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.63
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,221 ▼ 4,089
Gold 22K Per Tola 392,535 ▼ 3,748
Gold 21K Per Tola 374,693 ▼ 3,578
Gold 18K Per Tola 321,165 ▼ 3,067
Silver Per Tola 5,796 ▼ 348
Platinum Per oz (USD) 1,605 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.23 ▼ 3.63
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.41 ▲ 0.27
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں