
محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ فنڈز پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ایمرجنسی حفاظتی انتظامات کیلئے جاری کیے ہیں، تاکہ عوام کی حفاظت اور ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ داخلہ نے اس بات کی بھی ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کو راشن، ادویات اور فیول سمیت دیگر ضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ فنڈز محکمہ فنانس کے ذریعے آن لائن کر دیے گئے ہیں اور یہ فنڈز عوامی فلاح کیلئے ایمرجنسی انتظامات کے تحت دیے جا رہے ہیں۔
تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، سول ڈیفنس اور ریسکیو کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، جبکہ افواج پاکستان بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور صرف مستند ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر یقین کریں۔ مزید برآں عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سول ڈیفنس کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں سرحدی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور حکومت نے عوام کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔