مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا: عطاء تارڑ
عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 5 بھارتی طیاروں اور 77 ڈرونز کو کامیابی سے گرا کر پاکستان کی روایتی جنگ میں واضح برتری حاصل کرلی
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 5 بھارتی طیاروں اور 77 ڈرونز کو کامیابی سے گرا کر پاکستان کی روایتی جنگ میں واضح برتری حاصل کرلی، پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے 5 جنگی طیارے اور اب تک بھارت کے 77 ڈرونز کو کامیابی سے گرانا پاکستان کی فضائی صلاحیتوں اور فوجی برتری کا واضح ثبوت ہیں، پاکستان کو روایتی جنگ میں بھارت پر برتری حاصل ہو چکی۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا ہمارا قانونی، اخلاقی اور ریاستی حق ہے۔ پاکستان نے اپنا یہ حق ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا ہے اور کرے گا، حالیہ دنوں میں بھارت نے نہ صرف عسکری محاذ پر اشتعال انگیزی کی بلکہ اپنے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے داخلی سطح پر میڈیا پر بدترین پروپیگنڈا مہم شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر منظم انداز میں فیک نیوز، پرانی تصاویر اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے ایک جھوٹا بیانیہ گھڑا جا رہا ہے، جو بھارتی حکومت کی گھبراہٹ، ناکامی اور بدحواسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان نے بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بھرپور طریقے سے بے نقاب کیا جس سے بھارت کو مزید ہزیمت اٹھانا پڑی، جھوٹے بیانیے کے ذریعے بھارت کی ناکامی چھپانے کی ناکام کوشش پوری دنیا نے دیکھی ہے اور بھارت کو مزید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.46 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.83 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 ▲ 1,752
Gold 22K Per Tola 407,988 ▲ 1,606
Gold 21K Per Tola 389,443 ▲ 1,533
Gold 18K Per Tola 333,808 ▲ 1,314
Silver Per Tola 6,678 ▲ 61
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 22.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں