دشمن کے ایئربیسز تباہ کرنیوالے پائلٹس کی تصاویر سامنے آگئیں
بھارت کے خلاف مؤثر اور ہدف شکن فضائی کارروائی کرنے والے پاکستانی پائلٹس کی تصاویر سامنے آگئی ہیں جنہوں نے دشمن کے ایئربیسز کو تباہ کر کے تاریخ رقم کر دی
بہادر پاکستانی پائلٹس اپنے مشن سے قبل اپنے ہاتھوں سے وصیت نامے پر دستخط کر رہے ہیں
راولپنڈی: (سنو نیوز) بھارت کے خلاف مؤثر اور ہدف شکن فضائی کارروائی کرنے والے پاکستانی پائلٹس کی تصاویر سامنے آگئی ہیں جنہوں نے دشمن کے ایئربیسز کو تباہ کر کے تاریخ رقم کر دی۔

یہ وہ لمحہ تھا جب وطن کی فضاؤں کے محافظ، شہادت کی پرواز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے نکلے۔ ان کے چہروں پر نہ کوئی ہچکچاہٹ تھی، نہ خوف، صرف ایمان، حوصلہ اور وطن سے وفا کی جھلک تھی۔

ذرائع کے مطابق ان بہادر پائلٹس نے اپنے مشن سے قبل اپنے ہاتھوں سے وصیت نامے پر دستخط کیے۔ ہر ایک نے اپنے رب سے دعا کی: "یا اللہ، وطن کی عزت سلامت رکھنا، اگر ہم واپس نہ آئیں تو ہماری لاشیں پرچم میں لپٹی ہوں۔" ان کا عزم اور جذبہ قربانی اس قوم کے لیے فخر کی علامت ہے۔

اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال رہی، اور پاک فضائیہ کے یہ شیر دل سپاہی کامیابی سے دشمن کی سرزمین پر حملہ کر کے واپس لوٹ آئے۔ انہوں نے بھارت کے پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ اور سسرام ایئربیسز کو نشانہ بنایا، جہاں دشمن کی بڑی تعداد میں دفاعی تنصیبات موجود تھیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں دشمن کے متعدد جنگی طیارے، ڈرون اور میزائل سسٹمز تباہ ہو گئے۔

پاک فضائیہ کے ان پائلٹس کی تصاویر جب منظر عام پر آئیں تو قوم میں خوشی، فخر اور جذبات کا ایک نیا طوفان برپا ہو گیا۔ ہر شہری نے اپنے محافظوں کو سلام پیش کیا، جنہوں نے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ اپنے وطن کے دفاع کا فرض پوری ذمہ داری سے ادا کیا۔

یہ صرف جنگی کامیابی نہیں، بلکہ جذبہ ایمانی، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے بے پناہ محبت کی ایک زندہ مثال ہے۔ پاکستانی پائلٹس نے ثابت کر دیا کہ وہ مرنے کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں، اور دشمن کی جارحیت کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیتے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.83 ▲ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.08 ▲ 0.76
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.93 ▲ 1.58
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.63
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,221 ▼ 4,089
Gold 22K Per Tola 392,535 ▼ 3,748
Gold 21K Per Tola 374,693 ▼ 3,578
Gold 18K Per Tola 321,165 ▼ 3,067
Silver Per Tola 5,796 ▼ 348
Platinum Per oz (USD) 1,605 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.23 ▼ 3.63
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.41 ▲ 0.27
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں