پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بھارتی جارحیت میں سویلینز کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بھارتی جارحیت میں سویلینز کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

پرائم منسٹر آفس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میزائل حملوں میں 31 شہری شہید ، 57 زخمی ہوئے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کے حملوں نے ناصرف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بلکہ جنوبی ایشیاء کے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصّے میں ہیں۔

وزیر اعظم نے امریکی سیکرٹری خارجہ کو واضح کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

انہوں نے جنوبی ایشیاء کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تشویش کو سراہا۔

امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیاء کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ، واشنگٹن خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت دونوں کو کشیدگی کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ دونوں فریقین نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں