پاک بھارت کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ کو خالی کرانے کی خبر جھوٹ نکلی
 پاک بھارت کشیدگی کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو خالی کرانے کی خبر جھوٹ نکلی۔
لاہور ایئرپورٹ (فائل فوٹو)
لاہور: (سنو نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو خالی کرانے کی خبر جھوٹ نکلی۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہو رہی تھی کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مکمل خالی کرالیا گیا ہے جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

تاہم اب ایئرپورٹ حکام کی جانب سے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر کسی قسم کا ایمرجنسی آپریشن یا انخلاء کا عمل جاری نہیں ہے، ایئرپورٹ خالی کرانے اور عملہ کو گھروں میں رہنے کی ہدایت سے متعلق وائرل خبر جھوٹی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے کئی غیر مصدقہ خبریں اور افواہیں سامنے آ رہی ہیں جن کا مقصد عوام میں بے چینی پیدا کرنا ہے۔

اس صورتحال میں ایئرپورٹ انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں اور ایسی خبریں صرف مصدقہ ذرائع سے ہی حاصل کریں۔

پاکستان کے سکیورٹی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ وہ بھارت کے ساتھ کسی بھی کشیدگی یا بحران کی صورت میں اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت ایک طرف پاکستان کے خلاف بلا اشتعال کارروائیاں کررہا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے، بھارت کی جانب سے جھوٹی اطلاعات اور پروپیگنڈے کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا اور داخلی سطح پر عوامی حمایت حاصل کرنا ہے۔

پاکستانی حکام نے بھارت کی ان کارروائیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی طرف سے کی جانے والی اشتعال انگیزیوں کا نوٹس لیا جائے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی خواہش کی ہے مگر بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور جھوٹے پروپیگنڈے کے ردعمل میں پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہر قدم اٹھانے کا حق رکھتا ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں