پاکستان کا جوابی وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک
 دہشت گرد بھارت کی سائبر دہشت گردی پر پاکستانی ہیکرز نے جوابی وار کرتے ہوئے چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک کرلیں۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) دہشت گرد بھارت کی سائبر دہشت گردی پر پاکستانی ہیکرز نے جوابی وار کرتے ہوئے چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک کرلیں۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد بھارت کی جاری سائبر دہشتگردی کے خلاف پاکستانی ہیکرز نے بھرپور سائبر جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا، پاکستانی ہیکرز کے والنٹیئر گروپ نے "آپریشن سالار" کے نام سے ایک منظم سائبر مہم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بھارتی آن لائن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی کارروائی میں دہشت گرد بھارت کی چار اہم ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے، ان ویب سائٹس پر پاکستانی قومی پرچم بھی چسپاں کر دیا گیا۔

ہیکرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی بھارتی سائبر حملوں، پاکستان مخالف مواد اور کشمیری عوام پر جاری ظلم کے ردِ عمل میں کی گئی ہے۔

سائبر ماہرین کی جانب سے "آپریشن سالار" کو ایک مکمل سائبر جنگ کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستانی ہیکرز کا کہنا ہے کہ ہم پرامن قوم ہیں لیکن اگر کوئی ہماری سالمیت، خودمختاری یا قومی وقار کو چیلنج کرے گا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، آپریشن سالار ایک وارننگ ہے، انجام نہیں۔

پاکستانی ہیکرز کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر "آپریشن سالار" ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا، سوشل میڈیا صارفین پاکستانی ہیکرز کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں اور اس جوابی کارروائی کو بھارت کا "سائبر ناک آؤٹ" قرار دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس آپریشن کو مزید وسعت دی جائے اور بھارتی میڈیا، مالیاتی نظام اور دفاعی سائٹس کو بھی نشانہ بنایا جائے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.10 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.02 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.18 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.28 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 —
Gold 22K Per Tola 407,988 —
Gold 21K Per Tola 389,443 —
Gold 18K Per Tola 333,808 —
Silver Per Tola 6,678 —
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 0.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں