سنو نیوز یوٹیوب چینل کے بعد فیس بک پیج بھی بھارت میں بند
بھارتی حکومت نے سنو نیوز کی سچ پر مبنی رپورٹنگ سے تنگ آکر پہلے اس کا یوٹیوب چینل اور اب فیس بک پیج بھی بھارت میں بند کر دیا
بھارتی حکومت نے سنو نیوز کی سچ پر مبنی رپورٹنگ سے تنگ آکر فیس بک پیج بھارت میں بند کیا/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) بھارتی حکومت نے سنو نیوز کی سچ پر مبنی رپورٹنگ سے تنگ آکر پہلے اس کا یوٹیوب چینل اور اب فیس بک پیج بھی بھارت میں بند کر دیا۔ یہ اقدام بھارتی حکومت کی جانب سے آزادی اظہار پر ایک اور حملہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے مودی سرکار کی بوکھلاہٹ اور عدم برداشت کھل کر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں کی گئی جارحیت کے بعد خطے میں حالات کشیدہ ہو چکے ہیں۔ ایسے میں سنو نیوز نے اپنی خبروں، تجزیوں اور ویڈیوز کے ذریعے بھارتی فیک میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی معلومات کا پول کھولا۔ بھارت میں موجود لاکھوں افراد سنو نیوز کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر ان خبروں کو دیکھ کر اصل حقائق سے واقف ہو رہے تھے، جو بھارتی میڈیا چھپانے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے جے-10 کی مدد سے بھارت کے طیارے گرائے: امریکا

سنو نیوز کی تحقیقاتی رپورٹس اور حقائق پر مبنی مواد بھارت میں تیزی سے مقبول ہو رہا تھا، جس نے مودی حکومت کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ سنو نیوز کی جانب سے بھارتی جارحیت، فالس فلیگ آپریشنز، جھوٹی خبریں اور اندرونی سیاسی چالوں کو بے نقاب کیا جا رہا تھا، جس کے نتیجے میں بھارتی عوام میں سوالات جنم لے رہے تھے۔ اس دباؤ سے بچنے اور سچ کو دبانے کے لیے بھارتی حکومت نے سنو نیوز کے یوٹیوب چینل کو پہلے ہی بلاک کر دیا تھا اور اب مزید قدم اٹھاتے ہوئے فیس بک پیج کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔

یہ قدم بھارتی حکومت کی آزادی صحافت کے خلاف کھلی جارحیت ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ صرف اپنی مرضی کا بیانیہ سننا اور سنوانا چاہتی ہے۔ سنو نیوز کے خلاف یہ کارروائی دراصل سچ کی آواز کو دبانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں