چکوال میں پاکستان نے بھارتی ڈرون مار گرایا
پاکستانی فورسز نے آج صبح چکوال میں تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں سسٹم کو جام کر کے بھارتی ڈرون مار گرایا
چکوال: (سنو نیوز) پاکستانی فورسز نے آج صبح چکوال میں تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں سسٹم کو جام کر کے بھارتی ڈرون مار گرایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرون آج صبح تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں گرایا گیا، گرنے والے بھارتی ڈرون میں بارودی مواد موجود تھا۔ بھارتی ڈرون میں موجود بارودی مواد پھٹ نہ سکا۔ بھارتی ڈرون کو پاکستانی فورسزز نے انٹر سیپٹ کر کے گرایا۔

بھارتی ڈرون کے سسٹم کو جام کر کے گرا دیا گیا۔ بھارتی ڈرون کھیتوں میں گرا۔ بھارتی ڈرون کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی گئی جس پر پاکستان نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 12 ڈرونز مار گرائے۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت نے مختلف پاکستانی شہروں بشمول لاہور، گوجرانوالہ، اٹک، راولپنڈی اور کراچی میں ڈرونز بھیجے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی یہ کارروائیاں نہ صرف پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ بھی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، سندھ کے علاقے میانوں میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہوا۔ لاہور کے قریب ایک ڈرون فوجی تنصیبات کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے چار جوان زخمی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق، میانوالی، بہاولپور اور چھور جیسے حساس علاقوں میں بھی ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی گئی، تاہم پاکستانی فضائی اور زمینی دفاعی نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے ان کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں