زرتاج گل کو عدالت سے بڑی کامیابی مل گئی
Zartaj Gul
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے آزادی مارچ سے متعلق درج دونوں مقدمات میں زرتاج گل کو باعزت بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

یہ محفوظ شدہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے عدالت میں سنایا۔

زرتاج گل کی جانب سے سینئر وکیل سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور ان کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔

واضح رے کہ زرتاج گل کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج تھے، جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزادی مارچ کے دوران درج کیے گئے تھے۔ مقدمات میں سرکاری رکاوٹیں عبور کرنے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی، اور دیگر الزامات شامل تھے۔

اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا ہنگامہ ، متعدد گرفتار

 

تاہم عدالت نے شواہد کے فقدان اور قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کی بنیاد پر زرتاج گل کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔

دوسری جانب زرتاج گل کی بریت کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حلقوں میں ایک بڑی قانونی فتح کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کیلئے بھی مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جو اسی نوعیت کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔