ملکی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔
فوٹو سکرین گریب
راولپنڈی: (سنو نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ بھارتی حملے میں 31 شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے، بھارتی بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، کم ظرف اور بزدل دشمن نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا کہاں کی بہادری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دیا، معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے، حملے میں مساجد کو نشانہ بنایا گیا ، قرآن پاک شہید کیے گئے، دنیا میں وہ کونسا مذہب ہے جو عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بروقت جدید بھارتی طیاروں کو دھول چٹائی، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں صرف ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا، ایل او سی پر جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کیا گیا، بھارتی چیک پوسٹوں سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے مسلح افواج کو بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کا اختیار دیدیا

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مختلف قسم کے 7 بھارتی ڈرونز تباہ کیے گئے، جوابی کارروائی میں پاک فوج کا ایک بھی جوان شہید نہیں ہوا، فضائی معرکے میں پاکستان کا ایک بھی طیارہ تباہ نہیں ہوا، جوابی کارروائی میں پاک فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارتی حملے کے وقت 57 بین الاقوامی فلائٹس پاکستانی حدود میں تھیں، بھارت نے سیکڑوں مسافروں کی جانیں خطرے میں ڈالیں، نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ پر بھی بھارت نے شیلنگ کی، جنیوا کنونشن کے تحت پانی کے ذخائر پر کسی صورت حملہ نہیں کیا جا سکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے افواج پاکستان کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب کا اختیار دیا ہے، امن کی خواہش کو کبھی بھی ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج کا بھرپور ساتھ دینے پر قوم کو سلام پیش کرتے ہیں، ملکی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، غیور عوام کے خون کے آخری قطرے کا بھی حساب لیا جائے گا۔  

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں